چین نے نہ صرف چاند اور مریخ پر انسانی سفر کے پروگراموں کا اعلان

  • چین نے ایک نیا خلائی سٹیشن قائم کرنے کی غرض سے اس سٹیشن کا پہلا موڈیول خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ تیانے نامی یہ موڈیوئل وینچیا سپیس لانچ سینٹر سے ’مارچ 5 بی وائی 2 راکٹ‘ پر روانہ کیا گیا ہے۔ چین کو امید ہے کہ ان کا نیا خلائی سٹیشن سنہ 2022 تک فعال ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ اس وقت خلا میں صرف ایک سپیس سٹیشن ’انٹرٹیشنل سپیس سٹیشن‘ موجود ہے جس میں چین کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ موجودہ انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پانچ خلائی ایجنسیوں کے اشتراک سے بنایا گیا تھا اور ان میں امریکہ، جاپان، کینیڈا، روس، اور یورپ کی خلائی ایجنسیاں شامل ہیں۔ چین کا یہ نیا خلائی سٹیشن خلا میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کی اجارہ داری توڑ سکتا ہے۔