دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن

  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن

    دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ویب سائٹس بند ہو گئیں۔
    دنیا بھر میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث انٹرنیٹ کے ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے نیویارک ٹائمز، بی بی سی، سی این این سمیت متعدد نیوز ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔
    انٹرنیٹ کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ایمزون، ریڈٹ سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوا ہے اور صارفین کو مشکلات در پیش آرہی ہیں۔
    فوری طور پر انٹر نیٹ کے بریک ڈاؤن ہونے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔
    غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ میں تعطل ایک کمپنی کی وجہ سے آیا ہے جو دیگر کمپنیوں کو سروس فراہم کرتی ہے تاہم اس کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے