Defense day

  • یوم دفاع
    یوم دفاع ۶ ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک بہت اہمیت کا حا مل دن ہے۔یہ دن ان لوگوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جن لوگوں نے پاکستان کی خاطر6ستمبر 1965کی جنگ میں اپنی جان کا نزانہ پیش کیا ۔1965 میں اچانک انڈیا نے اعلان جنگ کأ بغیر پاکستان پر حملہ کر دیا ۔پاکستان کو شروع میں دشمن کی حکمت عملی کا علم نہیں تھا کہ دشمن کون سے راستے سے پاکستانی علاقوں پر حملہ کرے گا ۔لیکن ان سب مشکلات کے باوجود پاکستان کی فوج نے دشمن کی تمام چالیں ناکام کر دیں ۔ایک بھارتی جنرل نے حملے سے پہلے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ پاکستان کو فتح کرنے کے بعد لاہور کے ایک جم خانے میں بیٹھ کر شراب کا لطف اٹھائیں گے۔لیکن پاکستان کی عوام اور پاکستان کی بہادر فوج نے اپنے ملک کا بہادری تحفظ کرتے ہو ئے دشمن کے تمام ناکام ارادوں کہ خاک میں ملا دیا ۔ انڈیا نے لاہور اور سیالکوٹ کے بارڈر پر ٹینکوں سے حملہ کر دیا اس جنگ کو ٹینکوں کی بڑی جنگوں میں سے ایک جنگ کے طور پر مانا جاتا ہے ۔اس جنگ میں پاکستانی فوج کے سپاہیوں نے ملک کے دفاع کی خاطر اپنے جسم پر بم با ندھے اور دشمن کے ٹینکوں کے سامنے لیٹ ئے اور جنگ کے دوران جب دشمن کے ٹینک تباہ ہو ؤ تو دشمن کے ساتھیوں پر ایک خوف سا طاری ہو گیا ۔اس جنگ میں دونوں ملکوں کا بہت جانی اور مالی نقصان ہوا لیکن جس طرح پاکستانی فوج نے اپنی سرحدوں کا تحفظ کیا اس کی مثال شایدہی تاریخ میں کوئی ملتی ہو ۔کیونکہ پاکستان کو جس دشمن کا سامنا تھا وہ پاکستان سے پانچ گناہ بڑا تھا اب ہمیں ان قربانیوں کی قدر کر نی چایئے اب ہمیں متحد ہو کر رہنا چایئے ۔اور ہمارے نوجوانوں کو ضرورت اس امر کی ہے کی کہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

0 comments